جنوبی وزیرستان،مسلح ملزمان کی فائرنگ، جے یو آئی رہنما مولانا ثنا اللہ جاں بحق

پیر 11 اگست 2025 21:51

جنوبی وزیرستان (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 11 اگست2025ء)ضلع جنوبی وزیرستان لوئر کی تحصیل برمل کے علاقے اعظم ورسک میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے جمعیت علمائے اسلام (ف) کے رہنما مولانا ثنا اللہ جاں بحق ہوگئے۔میڈیا رپورٹ کے مطابق تحصیل برمل میں مولانا ثنا اللہ اعظم ورسک بازار کی جانب جا رہے تھے، راستے میں نامعلوم افراد نے ان پر فائرنگ کی، مسلح ملزمان فائرنگ کے بعد فرار ہوگئے۔

(جاری ہے)

ملزمان کی جانب سے فائر کی گئی گولیاں لگنے سے مولانا ثنا اللہ دم توڑ گئے، واقعے کی اطلاع ملتے ہی قانون نافذ کرنے والے ادارے موقع پر پہنچے اور لاش کو ہسپتال منتقل کر دیا۔پولیس نے علاقے میں سرچ آپریشن شروع کرکے ملزمان کی تلاش شروع کردی، علاقے میں خوف و ہراس کی فضا ہے، جے یو آئی (ف) کے کارکن بھی اپنے رہنما کے قتل کی اطلاع ملنے پر ہسپتال پہنچے۔حکام کے مطابق فائرنگ کرکے فرار ہونے والے ملزمان کی تلاش شروع کر دی گئی ۔