ملتان، ٹریفک حادثے میں نوجوان جاں بحق

پیر 11 اگست 2025 23:10

ملتان-11 اگست (اے پی پی) (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 11 اگست2025ء) نجی ہسپتال کے قریب موٹر سائیکل ٹرک کے نیچے آ جانے سے 15 سالہ لڑکا جاں بحق ہو گیا۔

(جاری ہے)

ریسکیو حکام کے مطابق کنٹرول روم کو روڈ ٹریفک حادثے کی اطلاع موصول ہوئی، ریسکیو ٹیمیں موقعہ پر روانہ ہوئیں۔ ریسکیو کے مطابق موٹر سائیکل کا گیئر پھنسنے سے حادثہ پیش آیا۔ حادثے کے نتیجے میں موٹر سائیکل کے پیچھے بیٹھا 15 سالہ نعمان سر پر شدید چوٹ لگنے سے موقع پر ہی دم توڑ گیا۔ ریسکیو ٹیم نے نعش کو نشتر ہسپتال منتقل کر دیا۔

متعلقہ عنوان :