ً نقل ایک ناسور ہے جو طلباکی ذہنی صلاحیتوں کو بلکل ختم کردیتاہے طلبانقل کا تصور اپنے ذہن سے نکال دیں

پیر 11 اگست 2025 23:10

iقلات (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 11 اگست2025ء) ڈپٹی کمشنرکیپٹن ریٹائرڈ جمیل بلوچ نے کہاہیکہ نقل ایک ناسور ہے جو طلباکی ذہنی صلاحیتوں کو بلکل ختم کردیتاہے طلبانقل کا تصور اپنے ذہن سے نکال دیں خوب محنت کریں اور اپنے مطالعے کا دائرہ وسیع کریں اپنے محنت سے امتحانات پاس کرکے بہترین تعلیم کے زریعے اپنے ملک وقوم کا نام روشن کریں ان خیالات کااظہار انہوں نیگورنمنٹ پوسٹ گریجویٹ کالج کیامتحانی سینٹر دورہ کیموقع پر طلباسے گفتگو کرتے ہوئے کیاڈہٹی کمشنرنے امتحانی مرکز میں تعینات اسٹاف کی حاضریاں چیک کی طلباکے پیپرز چیک کیئے اور ان سے سوالات بھی پوچھے ڈپٹی کمشنر نے سینٹر میں سکیورٹی انتظامات کا بھی جائزہ لیا۔

(جاری ہے)

امتحانات کے دوران بہترین انتظامات پر ڈپٹی کمشنر نے کالج کے پرنسپل پروفیسرشکیل احمد بلوچ اور انکے اسٹاف کے خدمات کو سراہا

متعلقہ عنوان :