اسلامیہ یونیورسٹی بہاول پور اور پنجاب ایجوکیشن فاؤنڈیشن لاہور کے مابین تعلیمی ترقی کے لیے باہمی تعاون پر مفاہمتی یادداشت پر دستخط

پیر 11 اگست 2025 23:30

بھاولپور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 11 اگست2025ء) اسلامیہ یونیورسٹی بہاول پور اور پنجاب ایجوکیشن فاؤنڈیشن لاہور کے مابین تعلیمی ترقی کے لیے باہمی تعاون پر مفاہمتی یادداشت پر دستخط کیے گئے۔ پروفیسر ڈاکٹر محمد کامران وائس چانسلر اسلامیہ یونیورسٹی بہاول پور اور ثمینہ نواز ڈپٹی منیجنگ ڈائریکٹر پنجاب ایجوکیشن فاؤنڈیشن نے اپنے اداروں کی جانب سے دستخط کیے۔

اس معاہدے کا مقصد تدریس و تحقیق کے ذریعے معیار تعلیم میں بہتری لانا ہے۔ پروفیسر ڈاکٹر محمد کامران نے اس معاہدے کو خوش آئند قرار دیتے ہوئے کہا کہ جامعہ میں موجود قابل اور تجربہ کار فیکلٹی پنجاب ایجوکیشن فاؤنڈیشن کی تعلیمی ترقی کی سرگرمیوں میں تدریس وتحقیق کے ذریعے معاون ہو گی۔ پنجاب ایجوکیشن فاؤنڈیشن کی ڈپٹی مینجنگ ڈائریکٹر ثمینہ نواز نے کہا کہ اسلامیہ یونیورسٹی بہاول پور کے ساتھ گزشتہ کئی برسوں سے اشتراک عمل جاری ہےاور اس معاہدے سے باہمی سرگرمیوں کو مربوط بنانے میں مدد ملے گی۔

(جاری ہے)

ڈین فیکلٹی آف ایجوکیشن پروفیسر ڈاکٹر ارشاد حسین نے کہا کہ ایجوکیشن فیکلٹی پنجاب ایجوکیشن کمیشن کے ساتھ ملکر تعلیمی ترقی اور معیار میں بہتری کے لیے مختلف موضوعات پر تحقیقی سرگرمیوں میں مدد فراہم کرے گی۔ اس موقع پر مظہر عباس خان ریجنل ڈائریکٹر پنجاب ایجوکیشن فاؤنڈیشن ، رجسٹرار محمد شجیع الرحمن، خزانہ دار شیخ طارق محمود، ڈائریکٹر پبلک ریلیشنز ڈاکٹر شہزاد احمد خالد اور فیکلٹی ممبران موجود تھے۔

اسلامیہ یونیورسٹی بہاول پور اور پنجاب ایجوکیشن فاؤنڈیشن لاہور کے مابین تعلیمی ترقی کے لیے باہمی تعاون پر مفاہمتی یادداشت پر دستخط کیے ہیں۔ پروفیسر ڈاکٹر محمد کامران وائس چانسلر اسلامیہ یونیورسٹی بہاول پور اور ثمینہ نواز ڈپٹی منیجنگ ڈائریکٹر پنجاب ایجوکیشن فاؤنڈیشن نے اپنے اداروں کی جانب سے دستخط کیے۔ اس معاہدے کا مقصد تدریس و تحقیق کے ذریعے معیار تعلیم میں بہتری لانا ہے۔

پروفیسر ڈاکٹر محمد کامران نے اس معاہدے کو خوش آئند قرار دیتے ہوئے کہا کہ جامعہ میں موجود قابل اور تجربہ کار فیکلٹی پنجاب ایجوکیشن فاؤنڈیشن کی تعلیمی ترقی کی سرگرمیوں میں تدریس وتحقیق کے ذریعے معاون ہو گی۔ پنجاب ایجوکیشن فاؤنڈیشن کی ڈپٹی مینجنگ ڈائریکٹر ثمینہ نواز نے کہا کہ اسلامیہ یونیورسٹی بہاول پور کے ساتھ گزشتہ کئی برسوں سے اشتراک عمل جاری ہےاور اس معاہدے سے باہمی سرگرمیوں کو مربوط بنانے میں مدد ملے گی۔