صوابی، پولیس کی قبضہ گروپ کیخلاف کارروائی، قبضہ گروپ کے دو ارکان گرفتار

منگل 12 اگست 2025 11:33

پشاور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 12 اگست2025ء) صوابی کے تھانہ کالوخان پولیس نے قبضہ گروپ کیخلاف فوری کاروائی کرتے ہوئے قبضہ گروپ کے دو ارکان گرفتار کرکے ان کے قبضے سے ناجائز اسلحہ برآمد کر لیا۔تر جمان صوابی پولیس کے مطابق مدعی باچا خان ساکن کرنل شیر کلے نے تھانہ کالوخان پولیس کو رپورٹ کی تھی کہ دیہہ اسماعیلہ نزد اسماعیلہ انٹر چینج میں واقع اس کے قیمتی اراضی پر ملزمان عارف اور شیر شاہ ساکنان ترخہ سرد چینہ نے دیگر ساتھیوں کیساتھ ملکر ناجائز قبضہ جما رکھا تھا، جس پر ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر صوابی ضیاء الدین احمد نے فوری ایکشن لیتے ہوئے ڈی ایس پی سرکل رزڑ شکیل خان کی نگرانی میں ایس ایچ او کالوخان عبدالولی خان پولیس ٹیم کے ہمراہ نے قانونی لوازمات کو پورے کرتے ہوئے سی سی ٹی وی فوٹیج کی مدد سے اصل ملزمان کی شناخت کرکے فوری طور گرفتار کرلیا اور اراضی کا قبضہ بھی واگزار کرا لیا، کارروائی کے دوران ملزمان کے قبضے سے 02 عدد کلاشنکوف ،01 عدد پستول،07 عدد میگزین اور سینکڑوں کارتوس بھی برآمد کر لیا گیا ہے جس کے خلاف مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کر دی گئی ہے۔

(جاری ہے)

گرفتار ملزمان عارف خان اور شیر شاہ نے گزشتہ شب بامسلح ہوکر موضع اسماعیلہ انٹرچینج کے قریب مدعی باچا خان کے اراضی کی چاردیواری کو گِرایا اور جان سے مارنے کی دھمکیاں دیتے ہوئے انکی اراضی پر ناجائز قبضہ جمایا۔ڈی پی او صوابی نے پولیس ٹیم کو شاباش بھی دی ہے ۔