لاہور کی انسدادِ دہشت گردی عدالت نے شاہ محمود قریشی کو رہا کرنے کا حکم دے دیا

منگل 12 اگست 2025 13:13

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 12 اگست2025ء) لاہور کی انسدادِ دہشت گردی عدالت نے سابق وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کو رہا کرنے کا حکم دے دیا۔

(جاری ہے)

عدالت نے 9 مئی کے دو مقدمات، راحت بیکری کے باہر جلائو گھیرائو اور تھانہ شادمان جلائو گھیرائو کیسز میں رہائی کا مراسلہ جاری کردیا۔ انسدادِ دہشت گردی عدالت کے جج منظر علی گل نے سپرنٹنڈنٹ جیل کو مراسلہ جاری کرتے ہوئے ہدایت کی کہ اگر ملزم کسی اور مقدمے میں مطلوب نہیں تو فوری رہا کیا جائے۔