سیالکوٹ ، ڈمپر اور موٹر سائیکل میں تصادم سے نوجوان جاں بحق

منگل 12 اگست 2025 15:56

سیالکوٹ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 12 اگست2025ء) سیالکوٹ میں ڈمپر اور موٹر سائیکل کے تصادم سے نوجوان جاں بحق ہو گیا ۔ ترجما ن ریسکیو 1122کے مطابق سیالکوٹ کے علاقہ پنووال میں تیز رفتار ڈمپر نے مخالف سمت سے آتے ہوئے موٹر سائیکل سوار کو ٹکرمار دی جس کے نتیجے میں 16سالہ موٹر سائیکل سوار صداقت علی زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے موقع پر ہی جاں بحق ہو گیا ۔

(جاری ہے)

واقعہ کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو اہلکاروں نے جائے حادثہ پر پہنچ کر ضروری کارروائی کے بعد نعش کو ٹی ایچ کیو ہسپتال کوٹلی لوہاراں منتقل کر دیا ۔

متعلقہ عنوان :