غزہ کیلئے دوبارہ امداد لے جانے کی مہم کی تیاری کر رہے ہیں، گریٹا تھنبرگ

ہم 44 سے زائد ممالک کو اس حوالے سے متحرک کرنے کی کوشش کر رہے ہیں،گفتگو

منگل 12 اگست 2025 16:03

ایتھنز(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 12 اگست2025ء)معروف ماحولیاتی کارکن گریٹا تھنبرگ نے کہا کہ وہ اور انکے ساتھی غزہ کے لیے دوبارہ امداد لے جانے کی مہم کی تیاری کر رہے ہیں۔

(جاری ہے)

غیرملکی میڈیا کے مطابق سوئیڈن سے تعلق رکھنے والی نو عمر ماحولیاتی کارکن گریٹا تھنبرگ نے کہا کہ غزہ کے لیے امداد کے ساتھ درجنوں کشتیاں اسپین سے روانہ کی جائیں گی۔22 سالہ ماحولیاتی کارکن نے بتایا کہ اسپین سے روانہ ہونے والی کشتیوں کے علاوہ تیونس اور دیگر اہم بندرگاہوں سے بھی درجنوں کشتیاں روانہ کی جائیں گی۔انہوں نے مزید بتایا کہ ہم 44 سے زائد ممالک کو اس حوالے سے متحرک کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔

متعلقہ عنوان :