کھوئی رٹہ لاری اڈہ چوک کو شہید راجہ محمد افسر کے نام سے منسوب کر دیا گیا

منگل 12 اگست 2025 16:18

دھناں(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 12 اگست2025ء) کھوئی رٹہ لاری اڈہ چوک کو شہید راجہ محمد افسر کے نام سے منسوب کر دیا گیا جس کا سنگ بنیاد رکھ دیا گیا ہے اس موقع پر راجہ محمد افسر شہید کے برادر اکبر راجہ محمد ضمیر باوا نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ لاری اڈہ چوک کو راجہ محمد افسر شہید کے نام سے منسوب کرنے پر شکر گزار ہوں یہ شہداء ہماری پہچان ہیں مختلف جگہوں کو ان شہدا کے نام سے منسوب کرنے سے ان کی یاد اور پہچان ہماری آنے والی نسلوں کو ملتی رہتی ہے اور ان کو معلوم ہوتا ہے کہ ان شہداء نے ملک و قوم اور عوام کے لیے کیا قربانیاں دی ہیں ہمیں اپنے شہدا ء پر فخر ہے میں لاری اڈہ چوک کو شہید راجہ محمد افسر کے نام سے منسوب کرنے پر تمام ذمہ داران کو مشکور ہیں اس چوک کا سنگ بنیاد بھی رکھ دیا گیا ہے اب سے لاری اڈہ چوک کو شہید راجہ محمد افسر کے نام سے جانا اور پہچانا جائے گا ۔

متعلقہ عنوان :