چین اور برازیل کے بہترین تعلقات ہیں، چینی صدر

عالمی چیلنجز سے نمٹنے کے لیے مل کر کام جاری رکھنا چاہیے،شی جن پنگ

منگل 12 اگست 2025 16:32

بیجنگ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 12 اگست2025ء)چینی صدر شی جن پنگ نے کہا کہ چین اور برازیل کے بہترین تعلقات ہیں۔غیرملکی میڈیا کے مطابق چینی اور برازیلین صدور کی ٹیلیفونک گفتگو ہوئی جس میں دونوں ممالک کی معیشت کے لیے نئے کاروباری مواقعوں پر بات چیت ہوئی۔

(جاری ہے)

دونوں رہنمائوں کے درمیان ٹیلیفونک گفتگو تقریبا ایک گھنٹے تک جاری رہی جس میں دو طرفہ تجارت پر تبادلہ خیال کیا گیا۔چینی صدر شی جن پنگ نے کہا کہ چین اور برازیل کو عالمی چیلنجز سے نمٹنے کے لیے مل کر کام جاری رکھنا چاہیے۔

متعلقہ عنوان :