مو بوبٹ لندن سپرٹ کے ڈائریکٹر آف کرکٹ مقرر

منگل 12 اگست 2025 16:43

لندن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 12 اگست2025ء) انگلینڈ کی کرکٹ ٹیم کے سابق پرفارمنس ڈائریکٹر اور آئی پی ایل کی فرنچائز ٹیم رائل چیلنجرز بینگلورو کے موجودہ ڈائریکٹر آف کرکٹ مو بوبٹ کو لندن سپرٹ کا نیا ڈائریکٹر آف کرکٹ مقرر کر دیا گیا ہے۔ وہ یکم اکتوبر 2025 سے اپنے عہدے کا چارج سنبھالیں گے۔یہ تقرری اس وقت عمل میں آئی جب لندن سپرٹ نئی ملکیتی ساخت میں داخل ہو رہی ہے۔

ٹیم میں اب ایم سی سی (51 فیصد) اور امریکی ٹیکنالوجی سرمایہ کاری گروپ "ٹیک ٹائٹنز" (49 فیصد) کا مشترکہ کنٹرول ہوگا۔ یاد رہے کہ حال ہی میں ای سی بی نے دی ہنڈریڈ کی تمام آٹھ ٹیموں کی نجی ملکیت میں منتقلی کا اعلان کیا تھا۔مو بوبٹ نے اپنی تقرری پر اظہارِ خیال کرتے ہوئے کہا کہ لندن سپرٹ کا حصہ بننا میرے لیے باعثِ اعزاز ہے۔

(جاری ہے)

ایم سی سی اور ٹیک ٹائٹنز کے ساتھ مل کر اس فرنچائز کے کرکٹنگ مستقبل کی تشکیل ایک دلچسپ موقع ہے۔

میں میدان کے اندر اور باہر ایک خاص چیز تعمیر کرنے کا خواہاں ہوں۔لندن سپرٹ کے چیئرمین جولیان میتھریلی نے کہا کہ آج کا دن لندن سپرٹ کے لیے ایک اہم موڑ ہے۔ مو بوبٹ جیسا تجربہ کار اور دور اندیش رہنما اس منصب کے لیے بہترین انتخاب ہے۔ ٹیم کا نام برقرار رکھنا اس شناخت کی اہمیت کو ظاہر کرتا ہے جو ہم نے وقت کے ساتھ بنائی ہے۔\932