چین کا پیٹر پاول کے ساتھ کسی بھی رابطے میں شامل نہ ہونے کا فیصلہ

منگل 12 اگست 2025 19:05

بیجنگ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 12 اگست2025ء) چین نے جمہوریہ چیک کے صدر پیٹر پاول کے ساتھ کسی بھی رابطے میں شامل نہ ہونے کا فیصلے کا اعلان کیا ہے۔سی ٹی جی این میں جاری اطلاع کے مطابق چند روز قبل جمہوریہ چیک کے صدر پیٹر پاول نےجاپان کا دورہ مکمل کرکے بھارت جا کر 14 ویں دلائی لامہ سے ملاقات کی۔

(جاری ہے)

منگل کو چین کی وزارت خارجہ کے ترجمان لین جیئن نے کہا کہ جمہوریہ چیک کے صدر پاول نے چین کی بارہا سخت مخالفت کے باوجود دلائی لامہ سے ملاقات کے لئے بھارت جانے پر اصرار کیا، اس طرح انہوں نے چیک حکومت کی جانب سے چینی حکومت سے کیے گئے سیاسی وعدوں کی سنگین خلاف ورزی کی اور چین کی خودمختاری اور علاقائی سالمیت کو نقصان پہنچایا۔

چین ان سے سخت عدم اطمینان کا اظہار کرتا ہے اور اس کی سختی سے مخالفت کرتا ہے۔ترجمان نے کہا کہ پیٹر پاول کے انتہائی اشتعال انگیز رویے کے جواب میں چین نے پاول کے ساتھ کسی بھی رابطے میں شامل نہ ہونے کا فیصلہ کیا ہے۔\932