بھکر، جشن آزادی کے سلسلہ میں محکمہ پاپولیشن ویلفیئر کی طرف سے ایجوکیشنل فیملی پلاننگ میلہ

منگل 12 اگست 2025 20:03

بھکر (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 12 اگست2025ء) ڈسٹرکٹ پاپولیشن ویلفیئر آفس بھکر کی طرف سے پنجاب فیملی پلاننگ پروگرام کے تحت ایک روزہ " ایجوکیشنل فیملی پلاننگ میلہ"بمقام گلشن نذیر پارک چشتی چوک بھکر میں منعقد ہوا۔ایجوکیشنل فیملی پلاننگ میلہ کی مرکزی تقریب کے مہمان خصوصی سی ای او محکمہ صحت و آبادی ڈاکٹر مظہر عباس خان تھے۔تقریب میں ڈسٹرکٹ پاپولیشن ویلفیئر آفیسر حبیب الرحمٰن اولکھ، ڈسٹرکٹ کوآرڈینیٹر آی آر ایم این سی ایچ ڈاکٹر یاسمین نیازی ، پروگرام ڈائریکٹر ڈی ایچ ڈی سی ڈاکٹر ذاہدہ قیوم، ڈپٹی ڈسٹرکٹ پاپولیشن ویلفیئر آفیسر محمد رمضان اعوان، سی او تھل ڈیویلپمنٹ آرگنائزیشن سمیرا شاہین، این جی اوز کے نمائندگان، سپیچ تھراپٹ میڈم بینش، سربراہ بیداری فاونڈیشن میڈم رابعہ یاسمین اور فیملیز کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔

(جاری ہے)

میلہ میں صحت مند بچوں ،صحتمند ماوں کا مقابلہ، رسہ کشی، میوزیکل چیئر،تھیٹر شو،میوزیکل کنسرٹ، ملی نغمے، پوسٹر ڈیزائننگ کے مقابلہ جات، ایچ پی وی، میڈیکل و ہیلتھ سکریننگ کیمپ، فیملی پلاننگ انفارمیشن سٹال و دیگر رنگا رنگ سٹالز کاانعقاد ہوا ۔ سی ای او محکمہ صحت و آبادی ڈاکٹر مظہر عباس خان نے میلے کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ بڑھتی ہوئی آبادی ایک قومی مسئلہ ہے۔\378

متعلقہ عنوان :