کابینہ ڈویژن کا توشہ خانہ میں موصول نئے تحائف کی قیمتوں کا تخمینہ لگانے کا فیصلہ

منگل 12 اگست 2025 22:02

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 12 اگست2025ء)کابینہ ڈویژن نے توشہ خانہ میں موصول نئے تحائف کی قیمتوں کا تخمینہ لگانے کا فیصلہ کیا ہے اورای پیڈز کے ذریعے 29 اگست تک تخمینہ کاروں سے بولیاں طلب کر لی گئی ہیں۔ذرائع کے مطابق کابینہ ڈویژن نے ای پیڈز کے ذریعے 29 اگست تک تخمینہ کاروں سے بولیاں طلب کی ہیں،توشہ خانہ میں موصول نئے تحائف کی قیمتوں کا تخمینہ بولی سے لگوایا جائے گا۔

(جاری ہے)

کابینہ ڈویژن موصول ہونے والی بولیاں ای پیڈز کے ذریعے 29 اگست کو ہی کھولے گا، توشہ خانہ میں مختلف کیٹیگریز کے تحائف کی قیمتوں کا تخمینہ لگایا جائے گا۔ذرائع کے مطابق بولیوں کی منظوری کے بعد توشہ خانہ میں بطور تحائف موصول ہونے والے زیورات، گھڑیوں، قالینوں سمیت دیگر اشیا کی قدر معلوم کی جائے گی۔کابینہ ڈویژن کامیاب تخمینہ کاروں کیساتھ ایک سال کا معاہدہ کرے گا۔کامیاب اپریزرز کو تحائف کا تخمینہ لگانے کے عوض سروس چارجز ادا کیے جائیں گے۔

متعلقہ عنوان :