جیکب آباد، شہریوں کو چارروزسے پانی کی فراہمی بند، بجلی نہ ہونے کا بہانہ بناکرشہریوں کو پانی کی فراہمی روک دی گئی

منگل 12 اگست 2025 22:04

جیکب آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 12 اگست2025ء) جیکب آباد کی شہریوں کو چار روز سے پانی کی فراہمی بند،بجلی نہ ہونے کا بہانہ بناکر شہریوں کو پانی کی فراہمی روک دی گئی ،جنریٹر اور سولر سسٹم ہونے کے باوجود استعما ل نہ کرکے شہر میں بلدیہ پر پانی کا بحران پیدا کرنے کا الزام تفصیلات کے مطابق جیکب آباد کے شہریوں کو یو ایس ایڈ کی فراہمی آب کے منصوبے سے پانی کی فراہمی چار روز سے معطل ہے بلدیہ کی جانب سے بجلی نہ ہونے کا بہانہ بناکر شہریوں کو پانی کی فراہمی روک دی گئی ہے جس پر شہریوں نے شدید احتجاج کیا ہے شہریوں کا کہنا ہے کہ یو ایس ایڈ کے بہترین فراہمی آب منصوبے کو بلدیہ ناکام بنانے کے درپے ہے متبادل ذرائع ہونے کے باوجود بلدیہ حکام سیپکو کی بجلی پر انحصار کرکے جان بوجھ کر پانی کا شہر میں مصنوعی بحران پیدا کرکے ٹینکر کے ذریعے پانی دو ہزار میں فروخت کررہے ہیں حالانکہ فلٹر پلانٹ پر جنریٹر موجود ہے اور سولر سسٹم کی بھی تنصیب کی گئی ہے جسکو استعمال نہیں کیا جارہا شہریوں نے پیپلزپارٹی کے چیئر مین بلاول بھٹو زرداری ،وزیر بلدیہ سعید غنی ،کمشنر لاڑکانہ ،یو ایس ایڈحکام سے نوٹس لیکر بلدیہ جیکب آباد کے ذمہ دارن کے خلاف کاروائی کرکے شہریوں کو بلا تعطل فراہمی یقینی بنانے کی اپیل کی ہے دوسری جانب بلدیہ ذرائع کا کہنا ہے کہ وزارت توانائی سندھ نے فلٹر پلانٹ پر سولر پلیٹیں لگائی گئی ہیں لیکن مقامی حکام سولر پر منتقل اور حوالگے کے معاملات کا جان بوجھ کر تاخیر کا شکار کئے ہوئے ہیںاگر فلٹر پلانٹ کو سولر پر منتقل کیا جائے تو پانی کی شہریوں کو بلاتعطل فراہمی ممکن ہے بجلی پر انحصار نہ کیا جائے کیونکہ واٹر سپلائی فیڈر پر بڑے پیمانے پر چوری ہے پورا مولاداد فیڈر چوری پر واٹر سپلائی فیڈرچل رہا ہے اور یہ چوری سیپکو حکام میں ختم کرنے کی ہمت نہیں اور بلدیہ حکام یہ چوری ختم کرنا نہیں چاہتے ہر ماہ اس چوری کو بل کروڑوں میں سرکار کے ذمے ہے ۔