محکمہ اِن لینڈ ریونیو آزادجموں وکشمیر کا نان سٹیمپ (غیر قانونی ) سگریٹوں کے خلاف کارروائی کا فیصلہ

منگل 12 اگست 2025 22:18

مظفرآباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 12 اگست2025ء) محکمہ اِن لینڈ ریونیو آزادجموں وکشمیر نے سگریٹ کی تیاری، ذخیرہ (سٹوریج) اور فروختگی کے حوالے سے ایکسائز ایکٹ 2005 میں اہم ترامیم کے ذریعے نان سٹیمپ (غیر قانونی ) سگریٹوں کے خلاف کارروائی کا فیصلہ کیا ہے۔

(جاری ہے)

قبل ازیں محکمہ ایکسائز کے پاس صرف جعلی اور بغیر ایکسائز ڈیوٹی کے سگریٹوں کے خلاف کارروائی کا اختیار تھا تاہم موجودہ فنانس ایکٹ میں ترامیم کے ذریعے اب صرف ٹیکس سٹیمپ ، بار کوڈ ، لیبل یا بینڈ رول (Bandrole) کے حامل سگریٹوں کی فروختگی جائز اور قانونی شمار ہوگی جبکہ ان کے بغیر سگریٹ ہا کی تیاری اور فروخت پر پابندی ہوگی اور خلاف ورزی کی صورت میں موقع پر ہی ضبطگی کی جاسکے گی ،اس طرح نہ صرف نان سٹیمپ ( غیر قانونی سگریٹ بلکہ ان کی نقل و حمل کے لئے استعمال ہونے والے ذرائع مثلاً گاڑیاں وغیرہ )بھی ضبط کی جاسکیں گی۔

اس سلسلے میں اسسٹنٹ کمشنر ان لینڈ ریونیو انچارج ایکسائز سرکل مظفر آباد شکیل احمد نے کہا ہے کہ سگریٹ فروخت کنندگان اور سپلائرز سٹیمپ ، بارکوڈ لیبل اور بینڈ رول (Bandrole) کے بغیر سگریٹ ہا کی خرید و فروخت عمل میں نہ لائیں۔

متعلقہ عنوان :