حکومت طب شعبے میں بہتری لانے کیلئے ٹھوس بنیادوں پر اقدامات کررہی ہے،کمشنر نصیرآباد

منگل 12 اگست 2025 22:35

نصیرآیاد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 12 اگست2025ء)کمشنر نصیرآباد ڈویژن صلاح الدین نورزئی نے ڈپٹی کمشنر جعفرآباد خالد خان کے ہمراہ ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال کا دورہ کیا دورے کے موقع پر انہوں نے لیبارٹری۔ڈینٹل یونٹ چلڈرن وارڈ ایکسرے روم میل فیمیل وارڈز نرسری یونٹ فارمیسی سمیت دیگر تمام شعبوں کا باریک بینی کے ساتھ جائزہ لیا اس موقع پر ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر حضور بخش اسسٹنٹ کمشنر چوہدری ارسلان ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر ڈاکٹر ایاز حسین جمالی چیف آفیسر میونسپل کارپوریشن احمد نواز جتک پی پی ایچ آئی کے ڈی ایس ایم طارق شہباز کٹوہر سمیت دیگر آفیسران موجود تھے ایم ایس ڈاکٹر محمد رفیق گھنیہ نے عوام کو دی جانے والی طبی سہولیات و درپیش مسائل کے متعلق آگاہی فراہم کی کمشنر نصیرآباد ڈویژن صلاح الدین نورزئی نے عام آدمی کو دی جانی والی طبی سہولیات و سول ہسپتال انتظامیہ کی کارکردگی کو سراہایا اور ہدایات دیں کہ دکھی انسانیت کی خدمت عبادت سمجھ کر سرانجام دیں تاکہ لوگوں کو بہتر معنوں میں خدمت کی جاسکے ڈاکٹرز اور پیرا میڈیکل اسٹاف اپنی خدمات ور حاضری میں کوئی کسر نہ چھوڑیں دور دراز علاقوں سے آنے مریضوں کی داد رسی کرنا ڈاکٹر کی اولین ذمہ داریوں کا حصہ ہے انہوں نے کہا کہ حکومت طب کے شعبے میں بہتری لانے کے لیے ٹھوس بنیادوں پر اقدامات کررہی ہے اس لیے ضروری ہے کہ تمام طبی سہولیات لوگوں تک پہنچائی جائے بالخصوص خواتین کو جو طبی مسائل پیش آ رہے ہیں ان پر خصوصی توجہ دی جائے لیڈی ڈاکٹر کسی صورت لاپرواہی نہ برتیں زچگی کے دوران انتہائی ضروری اقدامات کیے جائیں تاکہ ماں اور بچے کی زندگی کو محفوظ رکھا جا سکے۔

(جاری ہے)

ضلعی انتظامیہ روزانہ کی بنیاد پر ضلع بھر کے تمام طبی مراکز کا دورہ کرتے رہیں اور عوام کو جو مشکلات درپیش آرہی ہیں ان کے تدارک کے لیے اقدامات کیے جائیں۔

متعلقہ عنوان :