پشاور، جشن آزادی تقریبات کے سلسلے میں بیڈمنٹن اور باسکٹ بال مقابلے اختتام پذیر ہوگئے

منگل 12 اگست 2025 22:36

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 12 اگست2025ء)ڈائریکٹوریٹ جنرل آف سپورٹس خیبرپختونخوا اورریجنل سپورٹس آفس پشاور کے تحت جشنِ آزادی تقریبات کے سلسلے میں قیوم سپورٹس کمپلیکس پشاور میں بیڈمنٹن اور باسکٹ بال مقابلے اختتام پذیر ہوگئے۔ اس موقع پر ڈائریکٹرجنرل سپورٹس خیبرپختونخوا تاشفین حیدر نے کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کئے۔

(جاری ہے)

ان کے ہمراہ ڈائریکٹر ڈویلپمنٹ منیر عباس ، ریجنل سپورٹس آفیسر کاشف فرحان، ایڈمنسٹریٹر پشاور سپورٹس کمپلیکس یوسف آفریدی سمیت دیگراہم شخصیات موجود تھیں ۔ بیڈمنٹن مقابلوں میں بوائز ڈبل فائنل میں حسیب اور قاری عمر نے زید اور ریحان کو تین صفر سے شکست دیکر ٹرافی اپنے نام کرلی۔لڑکیوں کے ڈبل فائنل میں عبیرہ اورفرح نے ثنائاور سونیا کو تین صفر سے شکست دی جبکہ لڑکیوں کے ڈبل فائنل میں عبیرہ اورفرح نے ثنائاور سونیا کو تین صفر سے شکست دی۔ اس موقع پر بیڈمنٹن فیمیل کوچ بشریٰ بھی موجود تھیں ۔ اس طرح باسکٹ بال خواتین فائنل میں بردرز کلب نے جانزکلب کو 25-17 سے شکست دیکر ٹرافی اپنے نام کرلی۔