پیپلز پارٹی اقلیتوں کے حقوق کی محافظ ہے، ہم نے ہمیشہ انسانیت کو ہی فوقیت دی ہے، سردارجاوید ایوب

منگل 12 اگست 2025 22:40

مظفرآباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 12 اگست2025ء)وزیر وائلڈ لائف فشریز و ڈویلپمنٹ اتھارٹی مظفرآباد سردار جاوید ایوب نے 11 اگست اقلیتوں کے قومی دن کے موقع پر سماں بانڈی میں مسیحی برادری کی جانب سے منعقد ایک تقریب میں شرکت کی، وزیر حکومت سردار جاوید ایوب کا تقریب پہنچنے پر پرتپاک استقبال کیا گیا، ڈھول کی تھاپ پر وزیر حکومت کو پنڈال لایا گیا، اس موقع پر ممبران بلدیہ، ضلعی انتظامیہ اور دیگر بھی موجود تھے، وزیر حکومت سردار جاوید ایوب نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اسلام محبت اور بھائی چارے کا درس دیتا ہے، اسلام امن کا دین ہے، پیپلز پارٹی اقلیتوں کے حقوق کی محافظ ہے، ہم نے ہمیشہ انسانیت کو ہی فوقیت دی ہے، ہماری سیاسی جدوجہد کا مقصد بلاامتیاز خدمت کرنا ہے، سب کو ساتھ لے کر چلیں گے، اقلیتوں کے حقوق کا تحفظ ہر ممکن طور پر یقینی بنائیں گے، حکومت منصفانہ نظام کو پروان چڑھانے کے لیے اقدامات اٹھارہی ہے، آپ کے مسائل کے خاتمہ کا تہیہ کررکھا ہے، انھوں نے کہا کہ اقلیتوں کے حقوق کا تحفظ یقینی بنائیں گے، معاشرے میں امن، بھائی چارے اور شہری آزادیوں کے فروغ کے لیے تمام دستیاب وسائل بروئے کار لائیں گے۔