ڈاکٹرز نے طبی معائنے کے بعد بانی پی ٹی آئی کو مکمل صحت مند قرار دیدیا،رپورٹ ہائی کورٹ میں جمع

منگل 12 اگست 2025 20:05

راولپنڈی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 12 اگست2025ء)ڈاکٹرز کی ٹیم نے اڈیالہ جیل میں طبی معائنے کے بعد بانی پی ٹی آئی کو مکمل صحت مند قرار دیا ہے۔جیل ذرائع کے مطابق پمز ہسپتال کے ڈاکٹرز کی ٹیم نے بانی پی ٹی آئی کا اڈیالہ جیل میں طبی معائنہ کیا ۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق ڈاکٹرز نے بانی پی ٹی آئی کے کانوں اور دانتوں کا چیک اپ کیا اور ان کے کچھ ٹیسٹ بھی تجویز کیے ۔جیل ذرائع کے مطابق ڈاکٹرز کی ٹیم نے بانی پی ٹی آئی کے کانوں اور دانتوں کی صفائی بھی کی اور انہیں مکمل صحتیاب قرار دیا ۔ذرائع کے مطابق بانی پی ٹی آئی کے طبی معائنے کی رپورٹ اسلام آباد ہائی کورٹ میں جمع ہوگی،بانی نے اپنے دانتوں کے چیک اپ کیلئے ڈاکٹر عاصم کو بلانے کی درخواست کی ہے۔