
جنرل اسمبلی: انڈیا کی طرف سے نام بگاڑنے پر پاکستان کا احتجاج
یو این
منگل 30 ستمبر 2025
21:45

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ UN اردو۔ 30 ستمبر 2025ء) اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے 80ویں اجلاس میں پاکستان کے مندوب نے کہا ہے کہ انڈیا ناصرف متواتر دہشت گردی کا مرتکب ہو رہا ہے بلکہ علاقائی سطح پر غنڈہ گردی میں بھی ملوث ہے اور اس نے جنوبی ایشیا کو اپنے بالادست عزائم اور انتہاپسندانہ نظریے کا یرغمال بنا رکھا ہے۔
پاکستان کے مندوب نے انڈیا کے مندوب کی جانب سے دیے گئے بیان پر جواب کا حق استعمال کرتے ہوئے کہا ہے کہ ان کی جانب سے کہی گئی بات پاکستان کو بدنام کرنے کی کوشش اور حقائق سے یکسر عاری ہے۔
عالمی برادری انڈیا کا غیرقانونی اور غیرذمہ دارانہ رویہ نظرانداز نہ کرے۔پاکستانی مندوب نے کہا کہ یہ انتہائی شرمناک ہے کہ انڈیا اقوام متحدہ کے ایک رکن ملک کے نام تک کو بگاڑنے جیسی گھٹیا حرکت پر اتر آیا ہے۔
(جاری ہے)
ایسی زبان نہ تو سنجیدگی ظاہر کرتی ہے اور نہ ہی ذمہ داری بلکہ اس سے انڈیا کی گھٹیا ذہنیت عالمی سطح پر بے نقاب ہو گئی ہے اور یہ ثابت ہوا ہے کہ انڈیا کے پاس طعنہ زنی کے علاوہ پیش کرنے کے لیے کوئی ٹھوس دلیل نہیں ہے۔
انہوں نے کہا کہ خود انڈیا اپنی سرحدوں سے باہر دہشت گرد سرگرمیوں کی حمایت اور سرپرستی میں ملوث پایا گیا ہے۔ اس کے انٹیلیجنس اہلکاروں پر ایسے گروہوں کو مالی معاونت اور ہدایات دینے کے الزامات ہیں جو دنیا بھر میں تخریب کاری اور ٹارگٹ کلنگ میں ملوث ہیں۔ اس طرح انسداد دہشت گردی کے دعووں کے حوالے سے اس کا دوغلا پن ظاہر ہو گیا ہے۔
انڈیا کا بیان
اس سے قبل انڈیا کے مندوب نے جنرل اسمبلی میں کہا تھا کہ یہ بات قابل غور ہے کہ ایک ایسا ہمسایہ جس کا نام نہیں لیا گیا تھا وہ جواب دینے اور اپنی طویل عرصہ سے جاری سرحد پار دہشت گردی کی روش کو تسلیم کرنے پر مجبور ہوا۔
انہوں نے کہا کہ پاکستان کی شہرت خود بولتی ہے کیونکہ مختلف خطوں میں اس کی دہشت گردی کے نشانات واضح ہیں۔ یہ ملک صرف اپنے ہمسایوں کے لیے ہی نہیں بلکہ پوری دنیا کے لیے ایک خطرہ ہے۔
انڈیا کے مندوب کا کہنا تھا کہ کوئی بھی دلیل یا جھوٹ کبھی بھی 'ٹیررستان' کے جرائم پر پردہ نہیں ڈال سکتا۔
مزید اہم خبریں
-
دربدر روہنگیا مہاجرین بین الاقوامی برادری کے ضمیر کا امتحان
-
جنرل اسمبلی: انڈیا کی طرف سے نام بگاڑنے پر پاکستان کا احتجاج
-
یوکرین پر ایک بار پھر روس کی رات بھر شدید بمباری
-
مقبوضہ فلسطینی علاقوں میں اسرائیلی تشدد اور آباد کاری میں اضافہ، رپورٹ
-
نوجوانوں کی تحریک کا مقصد منصفانہ اور خوشحال معاشرہ، نیپالی سفیر
-
جوہری ہتھیار ترک کرنا خودمختاری سے ہاتھ دھونے کے مترادف، شمالی کوریا
-
جنرل اسمبلی کا اجلاس تحفظ ماحول، امن اور اصلاحات پر اصرارکے ساتھ ختم
-
غزہ: ’ٹرمپ امن معاہدہ‘ کا یو این چیف کی طرف سے خیرمقدم
-
جرمنی میں مہنگائی کی شرح سال کی بلند ترین سطح 2.4 فیصد پر
-
ایل پی جی کی قیمت میں کمی کا اعلان
-
پاکستان میں کوئی اسرائیل کو تسلیم کرنے کا نہ سوچے
-
دبئی کے ہیمانی گروپ کا پنجاب میں 20 ملین ڈالر کی سرمایہ کاری کرنے کا فیصلہ
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.