فیصل آباد، نو سربازوں نے خود کو سی سی ڈی اور نیب کے افسران ظاہر کر کے دو شہریوں سے لاکھوں روپے کی ملکی و غیر ملکی کرنسی ہتھیا کر فرار

بدھ 13 اگست 2025 12:10

مکوآنہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 13 اگست2025ء)فیصل آباد میں نو سربازوں نے خود کو سی سی ڈی اور نیب کے افسران ظاہر کر کے دو شہریوں سے لاکھوں روپے کی ملکی و غیر ملکی کرنسی ہتھیا کر فرار ہو گئے، پولیس نے مقدمات درج کر کے ملزمان کی تلاش شروع کر دی۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق بلوچنی کے علاقہ 59رب کے رہائشی محمد اسلم نے پولیس رپورٹ میں بتایا کہ چالاک ملزم تنویر وغیرہ نے خود کو نیب کے ملازم ظاہر کرتے ہوئے اس کو مختلف مقدمات میں ملوث کرتے ہوئے ڈرا دھمکا کر4لاکھ کی رقم لیکر فرار ہو گئے جبکہ ساہیانوالہ کے علاقہ144ر۔

ب کے رہائشی ثاقب نے بتایا کہ تین کس ملزمان نے خود کو سی سی ڈی کے ملازم ظاہر کرتے ہوئے اس کے گھر پر چھاپہ مارا اور گھر کی تلاشی لیتے ہوئے بھارتی مالیت کے کینڈین ڈالر اور قیمتی سامان اٹھا کر لے گئے، بعد ازاں متاثرہ افراد نے پولیس سے تصدیق کروائی تو وہ جعلی نکلے جس پر پولیس نے مقدمات درج کر کے ملزمان کی تلاش شروع کردی

متعلقہ عنوان :