ایس پی ٹریفک وارڈن سوات کا سیکٹر مٹہ کا دورہ ، ٹریفک نظام کا جائزہ لیا

بدھ 13 اگست 2025 13:05

پشاور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 13 اگست2025ء) ایس پی ٹریفک وارڈن سوات حبیب اللہ خان نے سیکٹر مٹہ کا دورہ کر کے ٹریفک نظام کا جائزہ لیا۔ترجمان ٹریفک وارڈن پولیس سوات کے مطابق ایس پی ٹریفک وارڈن حبیب اللہ خان نے سیکٹر مٹہ کی مختلف شاہراہوں کا دورہ کیا ، اس موقع پر انچارج سیکٹر مٹہ انسپکٹر گوہر رحمان خان بھی موجود تھے۔

(جاری ہے)

ایس پی ٹریفک وارڈن حبیب اللہ خان نے کہا کہ ٹریفک نظام کو رواں دواں رکھنے کےلئے تمام صلاحیتیں بروئےکار لائی جائے گی۔

ایس پی ٹریفک وارڈن نے کہا کہ ٹریفک پولیس کے افسران اور اہلکار شہر میں جاری مہمات میں تیزیں لائیں ۔ انہوں نے کہا کہ شہری ٹریفک افسران اور اہلکاروں کے ساتھ تعاون کرتے ہوئے ٹریفک قوانین پر عملدرآمد کو یقینی بنائیں۔ انہوں نے ٹریفک افسران اور اہلکاروں کو ہدایت کی کہ وہ اپنے سیکٹر سے تجاوزات کا خاتمہ کریں اور اس سلسلے میں کسی کے ساتھ کوئی نرمی نہ برتیں۔