
اے ڈی پورٹس گروپ کی آمدنی میں 15 فیصد اضافہ، سہ ماہی منافع 445 ملین درہم
بدھ 13 اگست 2025 13:19
(جاری ہے)
ٹیکس سے قبل منافع 5 فیصد بڑھ کر 519 ملین درہم رہا تاہم زیادہ فرسودگی، اموٹائزیشن چارجز اور فنانس لاگت کے اثرات نمایاں رہے۔
خالص منافع 445 ملین درہم پر تقریباً مستحکم رہا، جس کی بڑی وجہ زیادہ انکم ٹیکس ادائیگیاں تھیں جبکہ سہ ماہی فی حصص آمدنی 0.07 درہم ریکارڈ کی گئی جو گزشتہ سال کے برابر ہے۔رپورٹ کے مطابق اس سہ ماہی میں 928 ملین درہم کی سرمایہ کاری کی گئی، جس کا بڑا حصہ میری ٹائم اینڈ شپنگ، اکنامک سٹیز اینڈ فری زونز اور پورٹس کے اثاثوں پر صرف ہوا۔ مضبوط آپریٹنگ پرفارمنس اور 97 فیصد کیش کنورژن کے باعث آپریٹنگ کیش فلو 1.14 ارب درہم تک پہنچ گیا جو گزشتہ سال کے اسی عرصے کے مقابلے میں تقریباً دو گنا ہے۔ پورٹس، اکنامک سٹیز اینڈ فری زونز اور میری ٹائم اینڈ شپنگ کلسٹرز نے مجموعی ای بی آئی ٹی ڈی اے میں 90 فیصد سے زائد حصہ ڈالا، پورٹس میں سہ ماہی کنٹینر ہینڈلنگ میں 17 فیصد اور جنرل کارگو میں 13 فیصد اضافہ ہوا۔خلیفہ پورٹ کے سی ایم اے ٹرمینل نے، جو 2025 کے آغاز میں تجارتی آپریشنز شروع کر چکا ہے، سہ ماہی کے دوران 80 فیصد اور رواں سال اب تک 62 فیصد استعمال کی شرح حاصل کی۔ اکنامک سٹیز اینڈ فری زونز میں اس سہ ماہی میں مزید 6 لاکھ مربع میٹر زمین لیز پر دی گئی، جس سے سال بہ سال لیز رقبہ 1.6 مربع کلومیٹر تک پہنچ گیا۔ عملے کی رہائش کے شعبے میں سدیرا گروپ کی یوٹیلائزیشن 80 فیصد تک پہنچ گئی، جو گزشتہ سال 63 فیصد اور پہلی سہ ماہی میں 75 فیصد تھی۔میری ٹائم اینڈ شپنگ کلسٹر میں کنٹینر فیڈر شپنگ کے حجم میں 34 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا، جبکہ بلک، ملٹی پرپز اور رو رو شپنگ بحری بیڑے کا سائز بڑھ کر 34 جہاز ہو گیا، جو گزشتہ سال اسی عرصے میں 28 تھا۔ گروپ کے مینیجنگ ڈائریکٹر اور سی ای او کیپٹن محمد جمعہ الشمیسی نے کہا کہ کمپنی کا پانچ کلسٹر پر مشتمل بزنس ماڈل عالمی معاشی اور جغرافیائی چیلنجز کے باوجود پائیدار ترقی فراہم کر رہا ہے۔ ان کے مطابق گروپ کی اسٹریٹجک لچک نے بیرونی دباؤ کو متوازن کرنے اور ریڈ سی سمیت وسطی ایشیا کے ابھرتے تجارتی راستوں میں مواقع سے فائدہ اٹھانے میں مدد دی ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ ہمارے بین الاقوامی توسیعی منصوبے کی طویل المدتی منافع بخش نوعیت، جو متحدہ عرب امارات کی دانشمند قیادت کے وژن کے مطابق ہے، تمام عارضی رکاوٹوں کے باوجود اے ڈی پورٹس گروپ کو پائیدار تجارت، ٹرانسپورٹ، لاجسٹکس اور معاشی ترقی میں عالمی رہنما کے طور پر مستحکم کر رہی ہے۔متعلقہ عنوان :
مزید بین الاقوامی خبریں
-
ہیلری کلنٹن کا یوکرین جنگ ختم کرانے پر ٹرمپ کو نوبیل امن انعام کیلئے نامزد کرنے کا اعلان
-
ٹرمپ نے شکست نہیں کھائی مگر پیوٹن بازی لے گئے ، سابق امریکی مشیرِ
-
چین میرے دورِصدارت میں تائیوان پرحملہ نہیں کریگا، ٹرمپ
-
امریکی خاتون اول میلانیا ٹرمپ کا جوبائیڈن کے بیٹے کو ایک ارب ڈالر ہرجانے کا نوٹس
-
غزہ میں انسانیت کا امتحان لیا جا رہا ہے، طیب اردوان
-
امریکی اضافی ٹیرف کے خطرے کے پیش نظر مودی کی گیدڑ بھبکی
-
روسی صدر سے ملاقات پر ٹرمپ کا طاقت کا اظہار یا واقعی صرف استقبال سوشل میڈیا پر بحث جاری
-
میلانیا کا پیوٹن کو یوکرین اورروس میں بچوں کی حالتِ زارسے متعلق خط
-
بھارت اورچین کے درمیان 5 سال بعد سرحدی تجارت بحالی پرپیش رفت
-
مودی حکومت نے فوجی افسران کو گیم شو میں شامل کر کے ادارے کے وقار کو مجروح کردیا
-
شارجہ فٹبال کلب اور جنرل ٹیک کا اسٹریٹیجک شراکت داری کا اعلان
-
امریکی قرضے 370 کھرب ڈالر سے تجاوز کرگئے
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.