اسلام آباد، ریلوے ٹریک پر ٹرین کی بوگی میں آتشزدگی

آگ مسافر ٹرین کے ایک ڈبے میں آگ لگی تھی تاہم مسافر محفوظ رہے

بدھ 13 اگست 2025 13:49

اسلام آباد، ریلوے ٹریک پر ٹرین کی بوگی میں آتشزدگی
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 13 اگست2025ء)نجی ہائوسنگ سوسائٹی اسلام آباد کے فیز 5 پل کے قریب ریلوے ٹریک پر ٹرین کی ایک بوگی میں اچانک آگ لگنے سے سامان جل کر خاکستر ہوگیا۔

(جاری ہے)

ریسکیو 1122 راولپنڈی نے بروقت ریسکیو و فائر فائٹنگ آپریشن کرکے آگ پر قابو پالیا۔ریسکیو و فائر فائٹنگ آپریشن میں ریسکیو کی ایک ایمبولینس، چار فائر بریگیڈ وہیکلز اور ایک ریسکیو وہیکل نے حصہ لیا۔آگ مسافر ٹرین کے ایک ڈبے میں لگی تھی تاہم مسافر محفوظ رہے۔ریسکیو کے مطابق ایمرجنسی وہیکلز نے موقع پر پہنچ کر فائر فاٹنگ اور کولنگ کا عمل مکمل کر لیا ہے۔