حلقہ پی پی 87 میانوالی 3 میں 18 ستمبر کو ضمنی الیکشن ، چار خواتین سمیت 17 امیدوار اہل قرار

بدھ 13 اگست 2025 14:01

سرگودھا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 13 اگست2025ء)سرگودھا ریجن کے صوبائی حلقہ پی پی 87 میانوالی 3 میں 18 ستمبر کو ضمنی الیکشن کے لئے چار خواتین سمیت 17 امیدواروں کو اہل قرار دے دیا گیا جبکہ دو امیدواروں طارق احمد خانی اور بابر خان سنواسی کے کاغذت مسترد کر دیئے۔

(جاری ہے)

یہ نشست سابق رکن اسمبلی ملک احمد خان بھچر کو 9 مئی 2023 کے واقعات پر درج مقدمہ میں عدالت سے دس سال قید کی سزا ہونے سے نااہل قرار دیئے جانے پر خالی ہوئی جس پر 18 ستمبر2025 کو الیکشن کے چار خواتین سمیت 19 امیدوران انعام اللہ خان نیازی،جہان زینب نیازی،زبیر حمزہ خان،سجاد احمد ملک،شاہد مسعود خان، شیر بانو حمیر نیازی، طارق اقبال خان،عادل عبداللہ خان،عائشہ احمد، علی حیدر نور خان، محمد اشفاق سیفی،محمد ایاز خان، محمد ایاز خان نو منی، محمد افتاب خان،محمد خالد مسعود خان، محمد زبیر خان،محمد سردار بہادر خان، محمد طیب اور منزہ فاطمہ نے اپنے کاغذات نامزدگی جمع کروائے جن میں چاروں خواتین سمیت 17 امیدواروں کو اہل قرار دے دے کر ریٹرنگ آفیسر اسسٹنٹ کمشنر نے دو امیدواروں طارق احمد خانی اور بابر خان سنواسی کے کاغذت نامزدگی مسترد کر دیئے۔