مانسہرہ پولیس کی کارروائی، شہریوں سے اسلحے کی نوک پر موبائل فون چھیننے کی وارداتوں میں ملوث ملزم گرفتار

بدھ 13 اگست 2025 15:21

مانسہرہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 13 اگست2025ء) مانسہرہ پولیس نے تھانہ سٹی اور صدر کی حدود میں شہریوں سے اسلحے کی نوک پر موبائل فون چھیننے کی متعدد وارداتوں میں ملوث ملزم کو گرفتار کر لیا۔

(جاری ہے)

پولیس کے مطابق گزشتہ چند روز کے دوران گن پوائنٹ پر موبائل فون چھیننے کے چار واقعات رونما ہوئے جن میں ایک مقدمہ تھانہ صدر اور دو مقدمات تھانہ سٹی میں درج کئے گئے۔

ڈی پی او مانسہرہ شفیع اللہ گنڈا پور کی خصوصی ہدایت پر پولیس نے جدید ٹیکنیکل وسائل بروئے کار لاتے ہوئے ملزم عبدالوہاب ولد قاری طاہر سکنہ چٹہ بٹہ کو گرفتار کر لیا جس کے قبضے سے شہریوں سے چھینے گئے موبائل فون بھی برآمد کر لئے گئے ۔ ملزم کے دیگر سہولت کاروں اور ساتھی ملزمان کی گرفتاری کے لئے چھاپوں اور مزید تفتیش کا سلسلہ بھی جاری ہے۔