ڈیرہ مرادجمالی میں لائسنس کے بغیر اشیاء خوردونوش کا کاروبار کرنے والوں کے خلاف فوڈ اتھارٹی کی کارروائی

بدھ 13 اگست 2025 16:51

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 13 اگست2025ء) لائسنس کی عدم دستیابی و ناقص خوراک کی فراہمی پر بلوچستان فوڈ اتھارٹی زونل انسپیکشن ٹیم کی ڈیرہ مراد جمالی شہر کے مختلف مضافات کا دورہ کیا ۔متعدد جنرل اسٹورز، میٹ شاپس اور مصالحہ شاپس مالکان جرمانہ کردیا،جرمانہ کردہ جنرل اسٹورز، میٹ شاپس اور مصالحہ شاپس مالکان کے پاس فوڈ بزنس لائسنس موجود نہیں جنہیں بارہا فوڈ بزنس کیلئے لازمی لائسنس بنوانے کی ہدایت کی گئی تھی۔

۔

(جاری ہے)

انسپیکشن کرتے ہوئے اتھارٹی حکام نے 2 مراکز کو معمولی نقائص پر اصلاحی نوٹسز جاری کیے گئے۔ دریں اثناء پسنی میں بلوچستان فوڈ اتھارٹی زونل انسپیکشن ٹیم کی مرکزی بازار پسنی میں کاروائی،2 جنرل اسٹورز مالکان جرمانہ جبکہ 6 مراکز کو اصلاحی نوٹسز جاری کردیے ،ترجمان بی ایف اے حکام کے مطابق جرمانے کیے گئے جنرل اسٹورز سے ایکسپائرڈ مشروبات، چپس، مصالحے، مصالحے، یرانی فلیورڈ ملک اور ممنوعہ اشیاء جےایم، شیکھر برآمد ہوئیں جنہیں ضبط کر کے موقع پر تلف کردیاگیا علاوہ 6 مراکز کو معمولی نقائص پر اصلاحی نوٹسز جاری کئے گئے۔

متعلقہ عنوان :