ڈپٹی کمشنر استور کا زیر تعمیر استور ویلی سڑک گوری کوٹ تا شونٹر پاس سیکشن کے ترقیاتی منصوبوں میں جاری کام کا جائزہ

بدھ 13 اگست 2025 16:53

استور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 13 اگست2025ء) ڈپٹی کمشنر استور محمد اویس عباسی نے زیر تعمیر استور ویلی سڑک گوری کوٹ تا شونٹر پاس سیکشن کے ساتھ دیگر ترقیاتی منصوبوں میں جاری کام کا جائزہ لیا۔اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر شونٹر تنویر احمد ،پروجیکٹ کنسلٹنٹ اور متعلقہ ٹھیکیدار بھی ڈپٹی کمشنر کےہمراہ تھے۔اس موقع ڈپٹی کمشنر استور نے منصوبے کی تعمیر میں حائل رکاوٹوں کا جائزہ لیا اور موقع پر ہدایات اور احکامات جاری کیے۔

(جاری ہے)

ڈپٹی کمشنر استور نے کہا کہ اس منصوبے کے کام کےمعیارپر کوئی سمجھوتہ نہیں ہوگا۔ ڈپٹی کمشنر استور نے تعمیراتی کام میں حائل تمام رکاوٹوں کا بغور جائزہ لیا اور ان رکاوٹوں کے تدارک کے لیے فوری ہدایات اور احکامات صادر کیے۔بعد ازاں ڈپٹی کمشنر استور نے رٹو پاور ہاؤس کا بھی معائنہ کیا ۔ عملے کی موجودگی کو حوصلہ افزاء قرار دیا ، چاروں شفٹ عملہ ڈیوٹی پر تھے اور ان کی اچھی کارکردگی کے لئے ڈپٹی کمشنر نے ان کی تعریف کی۔\378

متعلقہ عنوان :