بین الاقوامی شاعر وقار علی خان(امریکہ) کا لکھا ہوا خصوصی ترانہ’’آئواپنی فوج کو سلام کریں‘‘یوم آزادی پر ریلیز کردیاگیا

بدھ 13 اگست 2025 16:53

کھڈیاں خاص(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 13 اگست2025ء) بین الاقوامی شہرت یافتہ شاعروقار علی خان (امریکہ) کا لکھاہوا خصوصی ترانہ ’’آئو اپنی فوج کو سلام کریں‘‘ریلیزکردیاگیا۔تفصیلات کے مطابق اس خصوصی ترانے کو یوم آزادی پر وقار علی خان نے اپنے آفیشل یوٹیوب چینل و دیگر سوشل سائیٹس پر ریلیز کیا ہے۔اس ترانے کو گلوکارممتاز علی نے گایاہے۔

ایک ملاقات کے دوران شاعر وقارعلی خان نے بتایاکہ یہ پہلا ترانہ ہے جو پاک فوج کے آپریشن’’بنیان المرصوص‘‘ پر خصوصی طور پر لکھاگیاہے جسے گلوکار ممتاز علی نے بہت خوبصورتی کے ساتھ گایاہے اس کی ویڈیومختلف لوکیشنز پر مکمل کی گئی ہے جس کے ڈی اوپی فخر علی تھے اور ایڈیٹنگ ایم عمران(UAE) نے کی۔اس گانے کا میوزک شیزی علی نے تیارکیاتھا۔

(جاری ہے)

اس خصوصی ترانہ کی ڈائریکٹر وپروڈیوسر فاطمہ وقار علی خان ہیںجبکہ اس کے آرٹ ڈائریکٹر آزر خان ہیں۔

ایک ملاقات کے دوران ممتاز علی نے بتایاکہ شاعر وقارعلی خان نے یہ ترانہ پاک فوج کی محبت میں لکھاہے جسے انہوں نے پاک فوج سے عقیدت کے ساتھ گایاہے ان کا کہناتھا کہ اس ویڈیو کو انشاء اللہ یوم آزادی پربیحد پسندکیاجائیگا ۔ممتاز علی خان کا کہناتھا کہ وقار علی خان امریکہ میں مقیم ہیں اور پاکستانی آرٹسٹوں کو پرموٹ کرتے رہتے ہیں اس کے ساتھ ساتھ وہ شاعری بھی کمال کی کرتے ہیں اس سے قبل بھی ان کی شاعری دنیابھرمیں سراہی گئی ہے اور انشاء اللہ ان کا یہ ترانہ بھی بہت پسندکیاجائیگا۔

متعلقہ عنوان :