میوزیم آف آرکیالوجی ہزارہ یونیورسٹی اور ایبٹ میوزیم ایبٹ آباد 14 اگست کو کھلے رہیں گے

بدھ 13 اگست 2025 17:05

ایبٹ آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 13 اگست2025ء) میوزیم آف آرکیالوجی ہزارہ یونیورسٹی اور یونیورسٹی کے ڈیپارٹمنٹ آف آرکیالوجی کے تحت قائم ایبٹ میوزیم ایبٹ آباد جمعرات 14 اگست کو یوم آزادی کے سلسلے میں عوام کے لئے کھلے رہیں گے۔

(جاری ہے)

بچوں، خواتین اور نوجوانوں سمیت مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد صبح 9 سے شام 4 بجے تک عجائب گھر کی سیر کر سکتے ہیں۔ ان عجائب گھروں میں بدھ مت، گندھارا اور انڈس ویلی تہذیبوں کے نوادرات سمیت مقامی ثقافت پر مبنی ہزاروں نشانیاں دریافت کر کے محفوظ بنائی گئی ہیں جو ماضی کی تہذیبی و ثقافتی عظمت کو اجاگر کرتی ہیں۔