دکی شہر کی تمام مساجد کے لیے سولر سسٹم پر کام کا آغا زکر دیا گیا

بدھ 13 اگست 2025 17:12

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 13 اگست2025ء) مسلم لیگ(ن)کے سنیئر رہنما ایم این اے سردار محمد یعقوب خان ناصر کے فنڈز سے دکی شہر کی تمام مساجد کے لیے سولر سسٹم کا افتتاح کر دیا گیا،اس سلسلے میں ان کے فرزند سردارزادہ ایوب خان ناصر کی قیادت میں کام پر آغاز کر دیا گیا۔

(جاری ہے)

پہلے مرحلے میں ناصر آباد ٹو سے لے کر کلی مولوی عبداللہ خروٹی تک جتنے مساجد ہیں، ان تمام میں سولر سسٹم نصب کر دیا جائے گا،جبکہ اس کے بعد پھر دوسرے مرحلے میں سلیزی کلی بلوچان سے لے کر کلی کاروٹی تک کے تمام مساجد میں بھی سولر سسٹم نصب کر دیا جائے گا۔واضح رہے کہ ابھی یہ سولر سسٹم صرف مساجد کے لئے لگائے جائیں گے۔

متعلقہ عنوان :