مظفرآباد، ایڈیشنل چیف سیکرٹری (جنرل) محترمہ مدحت شہزاد کے اعزاز میں الوداعی تقریب کا انعقاد

بدھ 13 اگست 2025 17:26

مظفرآباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 13 اگست2025ء) مظفر آباد (اے پی پی)ایڈیشنل چیف سیکرٹری (جنرل) محترمہ مدحت شہزاد کی ریٹائر منٹ کے موقع پر پروقار الوداعی تقریب کا انعقاد کیا گیا، تقریب میں سیکرٹری پی ایس سی عبدالستار خان، سیکرٹری ماحولیات عامر محمود، سیکرٹری سیرا خالد محمود مرزا،سیکرٹری تعلیم قاضی عنایت علی،ریٹائرڈ سیکرٹری خواجہ محمد احسن، صدر آفیسر ایسوسی ایشن چوہدری جاوید سمیت دیگرآفیسران نے شرکت کی ہے۔

تقریب میں چیف سیکرٹری (جنرل) محترمہ مدحت شہزاد کو آزادجموں و کشمیر میں سروس کے دوران بہترین خدمات پر بھرپور انداز میں خراج تحسین پیش کیا گیا، تقریب سے شرکاء نے خطاب کیا اور چیف سیکرٹری (جنرل) محترمہ مدحت شہزاد کی خدمات کو شاندار الفاظ میں سراہا۔

(جاری ہے)

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ایڈیشنل چیف سیکرٹری (جنرل) آزادکشمیر محترمہ مدحت شہزاد نے کہا کہ سروس کے اختتام پر الوداعی تقریب کے انعقاد پر شرکاء کا شکریہ ادا کرتی ہوں، سروس کو خدمت کے مشن کے لیے صرف کرنا ہی اصل عبادت ہے، سروس کے دوران میرٹ کو فوقیت دی ہے، حکومتی نظام میں کارگردگی کو موثر بنانے کے لیے اپنا حصہ ڈالا ہے، ہمیشہ کیئریر میں سینئرزکی بھرپور رہنمائی حاصل رہی ہے، دوران سروس خدمت کو ہی مشن بنایا ہے، انھوں نے کہا کہ نوجوان آفیسرز معیار کی بہتری کے لیے کام کریں اور خدمت کا مشن جاری وساری رکھیں یہی اصل کامیابی ہے۔

تقریب کے اختتام پر محترمہ مدحت شہزاد کو آفیسر ایسوسی ایشن کی جانب سے قرآنی آیت کا تحفہ بھی دیا گیا۔

متعلقہ عنوان :