تاریخ میں پہلی بار فیری سروس کا لائسنس جاری ،ابوظہبی، ایران، عراق اور کراچی سمیت دیگر بندرگاہوں تک سہولت فراہم کرے گی، وفاقی وزیر بحری امور

بدھ 13 اگست 2025 19:51

تاریخ میں پہلی بار فیری سروس کا لائسنس جاری ،ابوظہبی، ایران، عراق اور ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 13 اگست2025ء) وفاقی وزیر برائے بحری امور محمد جنید انوار نے کہا ہے کہ تاریخ میں پہلی بار فیری سروس کا لائسنس جاری کر دیا گیا ہے جو ابوظہبی، ایران، عراق اور کراچی سمیت دیگر بندرگاہوں تک سہولت فراہم کرے گی۔

(جاری ہے)

بدھ کو قومی اسمبلی میں وقفہ سوالات کے دوران شرمیلا فاروق کے سوال کے جواب میں وفاقی وزیر نے کہا کہ ہمارے پورٹس نقصان میں نہیں ہیں، اگر ہماری ایکسپورٹ بڑھے گی تو منافع بھی ہو گا اور ہماری صلاحیت بھی بڑھے گی۔

ڈاکٹر شازیہ ثوبیہ کے ضمنی سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ بلیو اکانومی پر کام کر رہے ہیں، میں فخر سے کہہ سکتا ہوں کہ جب سے پاکستان بنا ہے پہلی مرتبہ فیری سروس کا لائسنس جاری کیا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ فیری سروس کے پی ٹی سے لوکل ہو گی اور ایران، عراق اور ابوظہبی تک سروس فراہم کرے گی۔