ایوان صنعت و تجارت سیالکوٹ میں سیرت نبوی ﷺ پر خصوصی پروگرام

بدھ 13 اگست 2025 19:51

سیالکوٹ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 13 اگست2025ء) ایوان صنعت و تجارت سیالکوٹ میں سیرت نبوی ﷺ پر خصوصی پروگرام منعقد ہوا۔یہ پروگرام صدرایوان صنعت و تجارت سیالکوٹ اکرام الحق و اراکین مجلس عاملہ کی زیر صدارت منعقد ہوا۔ پروگرام ایوان صنعت و تجارت سیالکوٹ کے آڈیٹوریم شیخ محمد شفیع ہال میں منعقد ہوا۔ چیمبر آمد پر نائب صدر سیالکوٹ چیمبرآف کامرس عمر خالد سمیت دیگر اراکین نے معزز مہمان کا پرتپاک استقبال کیا اور انہیں خوش آمدید کہا۔

(جاری ہے)

پروگرام میں خصوصی خطاب مفکر ملت حضرت پیر محمد اجمل رضا قادری نے کیا۔ حضرت پیر محمد اجمل رضا قادری نے ’’تجارت پیشہ پیغمبری ﷺ ‘‘ کے موضوع پر خطاب کرتے ہوئے سیالکوٹ کی کاروباری برادری کو اس پیشے کی طرف راغب کیا اور کہا کہ آنحضور ﷺنے اعلان نبوت سے قبل فقط تجارت کی غرض سے بھی کئی ممالک کے دورے کیے ۔انہوں نے کہا کہ نبی کریم ﷺ نے دین اسلام کی تبلیغ اور جہاد کے لیے تو دورے کیے لیکن تجارت بھی ایک ایسا پیشہ ہے جس کے لیے آپ ﷺ نے مختلف ممالک میں جا کر اپنے کاروبار کو وسعت دی لہٰذا تجارت کو فقط دنیا داری نہ سمجھا جائے بلکہ اسے پیغمبری پیشہ سمجھ کر کیا جائے تو یہ بھی ایک عبادت ہے۔

متعلقہ عنوان :