ْصوبائی پارلیمانی پاپولیشن فورم کی دو روزہ ورکشاپ سوات کے نجی ہوٹل میں اختتام پذیر ہو گئی

بدھ 13 اگست 2025 21:20

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 13 اگست2025ء)صوبائی پارلیمانی پاپولیشن فورم (PPPF) کی دو روزہ ورکشاپ سوات کے ایک نجی ہوٹل میں اختتام پذیر ہو گئی۔ یہ ورکشاپ اقوام متحدہ کے پاپولیشن فنڈ (UNFPA) کے تکنیکی تعاون سے منعقد ہوئی، جس کا مقصد خیبر پختونخوا میں خاندانی منصوبہ بندی کے پروگرام کو مضبوط بنانے اور صوبے کے آبادی سے متعلق ایجنڈے کو آگے بڑھانے کے لیے ترجیحی قانون سازی اور بجٹ تقاضوں کی نشاندہی کرنا تھاورکشاپ میں چیئرمین PPPF رکن صوبائی اسمبلی افتخار اللہ جان، ارکان صوبائی اسمبلی شیر علی آفریدی، شفیع جان، عبد الکبیر خان اور تاج محمد خان کے علاوہ صوبائی اسمبلی ک اسپیشل سیکرٹری (ایڈمن) و سیکرٹری فورم سید وقار شاہ نے شرکت کی۔

ورکشاپ کے اختتام پر شرکاء نے ترجیحی فہرست اور ایکشن پلان کو حتمی شکل دی اور اس بات پر اتفاق کیا گیا کہ آبادی کے ایجنڈے کو صوبائی اسمبلی کی سطح پر ترجیح دی جائے گی، قومی و بین الاقوامی کمٹمنٹس پر فالو اپ کو یقینی بنایا جائے گا، اور مطلوبہ قانون سازی کے لیے عملی اقدامات کیے جائیں گے منصوبہ میں موجودہ قانون سازی کی مانیٹرنگ اور پاپولیشن ایجنڈے کو مزید مضبوط بنانے کے لیے عملی اقدامات بھی شامل ہیں۔

(جاری ہے)

قانون سازی کے اہم شعبوں میں چائلڈ میرج بل اور دیگر متعلقہ اصلاحات شامل ہیں، جن کا مقصد آبادی کی فلاح و بہبود، حقوق کا تحفظ اور پائیدار ترقی کے اہداف کو آگے بڑھانا ہے۔ شرکاء نے اس بات پر زور دیا کہ قانون سازی کو مضبوط بنانا، بجٹ میں مناسب فنڈز مختص کرنا اور عوامی آگاہی مہمات کو تیز کرنا خاندانی منصوبہ بندی کے اہداف اور صوبے کی طویل المدتی ترقی کے لیے ناگزیر ہے۔