یوم آزادی پرون ویلنگ،ہلڑ بازی روکنے کے لئے ہاٹ سپاٹ پوائنٹ پرخصوصی اینٹی ون ویلنگ سکواڈ تشکیل

بدھ 13 اگست 2025 21:40

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 13 اگست2025ء) یوم آزادی پر ون ویلنگ،ہلڑ بازی روکنے کا چیلنج ، ہاٹ سپاٹ پوائنٹ ،خصوصی اینٹی ون ویلنگ سکواڈ تشکیل دے دیا گیا ،لاہور سمیت پنجاب بھر میں 13ہزار افسران و اہلکار ڈیوٹی دینگے۔ترجمان کے مطابق افسران و اہلکار 13اور 14اگست کی درمیان شب تعینات ہونگے،لاہورمیں 12ایس پیز ،36ڈی ایس پیز ڈیوٹیاں سرانجام دینگے،پنجاب بھر میں 24ٹریفک انسپکٹر،2400سے زائد وارڈنز ڈیوٹی دینگے۔

ڈی آئی جی ٹریفک وقاص نذیر نے کہا لاہور میں 100سے زائد ہاٹ سپاٹس ڈیکلیئر کئے گئے،پنجاب بھر میں 600سے زائد ہاٹ سپاٹ ڈکلیئر کئے گئے،ون ویلنگ ،ریس لگانے والوں کیخلاف سخت کارروائی کی جائے گی بغیر سائلنسر والی موٹرسائیکلوں کیخلاف بھی سخت کارروائی ہو گی۔

(جاری ہے)

پنجاب بھر میں 255سے زائد مقامات پر ناکے لگائے جائیں گے،72سیزائد خصوصی اینٹی ون ویلنگ سکواڈز تشکیل دے دئیے گئے ،خصوصی سکواڈ اہم پوائنٹس پر غیر قانونی سرگرمیوں کی روک تھام کرینگے،اہم چوراہوں پر ڈسٹرکٹ پولیس کیساتھ قیدیوں کی وینز تعینات کی جائیں گی،قوانین کی خلاف ورزی کرنیوالوں کو فوری گرفتار کیا جائے گا،ہر ڈی ایس پی کے تحت ایمرجنسی سکواڈ تعینات کیا جائیگا،ایمرجنسی سکواڈ کسی بھی ہنگامی صورتحال میں فوری ردعمل دے گا،سڑکیں بلاک کرنیوالوں کی شناخت کیلئے سیف سٹیز کیمروں کا استعمال ہو گا۔