الحمراء میں ملی جوش وخروش اور جذبہ حب الوطنی سے یوم آزادی پاکستان منایا گیا

جمعرات 14 اگست 2025 16:39

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 14 اگست2025ء)لاہور آرٹس کونسل الحمراء کے زیر اہتمام پاکستان کا 78واں یوم آزادی ملی جوش وخروش اور جذبہ حب الوطنی سے منایاگیا۔دن کا آغاز ملکی ترقی و خوشحالی کی دعا کی گئی۔چیئرمین لاہور آرٹس کونسل الحمراء رضی احمد نے پرچم کشائی ،بینڈ پرفارمنس دیکھی،تقریب میں عوام کی بڑی تعداد نے شرکت کی ،پاکستان زندہ آباد کے نعرے لگائے گئے، معرکہ حق کے شہداء کو سلامی پیش کی گئی۔

چیئرمین الحمراء رضی احمد نے ہال نمبر ایک میں منعقدہ تقریب سے اپنے خطاب میں کہا کہ ہمارے بزرگوں نے سب کچھ قربان کرکے ہمیں آزادی جیسی نعمت سے نوازا ،اس منزل کے حصول کے لئے کسی قربانی سے دریغ نہ کیا گیا،الحمراء اپنے وطن عزیز کی عظمت کو دُنیا کے چپے چپے تک پھیلا رہا ہے،حکومت پنجاب خصوصی محکمہ انفار میشن اینڈ کلچر ،ْ الحمراء کی ترقی کے لئے ٹھوس اقدامات اٹھا رہی ہے،الحمراء کی ٹیم بھرپور عزم کے ساتھ اپنی خدمات بہترین انداز میں سرانجام دے رہی ہے۔

(جاری ہے)

اس موقع پر ڈپٹی ڈائریکٹر ایڈمن عمیر حسن ،ڈپٹی ڈائریکٹر محمد عارف و دیگر افسران و ملازمین نے شرکت کی۔آزادی واک میں عوام کی بڑی تعداد نے بڑھ چڑھ کر شرکت کی اور اپنے ملک وقوم کے لئے خودکو وقف کرنے کے عزم کا اعادہ کیا۔ نمائش ’’پاکستان ہمیشہ زندہ آباد‘‘ کا افتتاح کیا گیا،آرٹسٹوں نے اپنے فن کے ذریعے تحریک آزادی کے قائدین کو ٹربیویٹ پیش کیا۔