بھکر،جشن آزادی معرکہ حق کے موقع پر ڈپٹی کمشنر اور ڈی پی او کی منعقد شجرکاری میگا ایونٹ میں طلبہ اور مختلف شخصیات کے ہمراہ شرکت

جمعرات 14 اگست 2025 16:51

بھکر (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 14 اگست2025ء) ڈپٹی کمشنر محمد اشرف اور ڈی پی او شہزاد رفیق اعوان نے جشنِ آزادی اور معرکۂ حق کی شاندار فتح کے موقع پر 34 ٹی ڈی اے میں منعقدہ شجرکاری میگا ایونٹ میں طلباء اور مختلف شخصیات کے ہمراہ شرکت کی۔اس موقع پر بتایا گیا کہ جشن آزادی کے موقع پر آج شجرکاری مہم کے تحت 7 ہزار پودے لگائے گئے ہیں۔

(جاری ہے)

اس موقع پر ڈی ایف او محمد ثاقب اعوان،اے ڈی سی جی ارشد وٹو، جیل سپرنٹنڈنٹ صدیق سمیت دیگر سرکاری افسران اور طلباء بھی موجود تھے۔ڈی ایف او نے بریفنگ میں بتایا کہ امسال مون سون شجرکاری سیزن کے دوران ڈیڑھ لاکھ پودے لگانے کا ہدف تکمیل کی جانب گامزن ہے۔ڈپٹی کمشنر محمد اشرف اور ڈی پی او شہزاد رفیق اعوان نے کہا کہ شجرکاری مہم نہ صرف ماحول کو خوشگوار بناتی ہے بلکہ آئندہ نسلوں کے لیے صحت مند فضا کی ضمانت بھی ہے۔انہوں نے شہریوں سے اپیل کی کہ وہ زیادہ سے زیادہ پودے لگائیں اور ان کی حفاظت کو یقینی بنائیں۔\378

متعلقہ عنوان :