اوکاڑہ ،جشن آزادی معرکہ حق کے موقع پر گورنمنٹ ماڈل گرلز ہائی سکول میں پروقار تقریب

جمعرات 14 اگست 2025 16:51

اوکاڑہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 14 اگست2025ء) جشن آزادی معرکہ حق کے موقع پر گورنمنٹ ماڈل گرلز ہائی سکول میں پروقار تقریب ہوئی، سی ای او ایجوکیشن محمد یوسف کاہلوں سمیت محکمہ ایجوکیشن کے افسران، پرنسپلز، اساتذہ اور طالب علموں نے تقریب میں شرکت کی، اس موقع پر مختلف سکولوں کے طالب علموں نے جشن آزادی اور معرکہ حق کے سلسلہ میں ملی نغمے، ٹیبلوز، تقاریر اور پرفارمنسز پیش کیں۔

(جاری ہے)

سی ای او ایجوکیشن محمد یوسف کاہلوں نے کہا کہ جشن آزادی وطن عزیز سے تجدید عہد کا دن ہے کہ ہم اس کی سالمیت، بقا اور خود مختاری کے لیے آخری حد تک جائیں گے، ہمارا دفاع مضبوط ہاتھوں میں ہے اور اپنے دشمنوں کو شکست دے کر دھول چٹانے کی صلاحیت رکھتا ہے، انہوں نے کہا کہ آئیں مل کر آزادی کے جشن کو بھرپور انداز میں منائیں اور آپس میں خوشیاں بانٹیں۔\378