لاہور ، صوبائی وزیر صحت کی یوم آزادی کے سلسلہ میں منعقدہ پرچم کشائی کی تقاریب میں بطور مہمان خصوصی شرکت

جمعرات 14 اگست 2025 17:35

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 14 اگست2025ء) صوبائی وزیر صحت خواجہ سلمان رفیق نے سروسز انسٹی ٹیوٹ آف میڈیکل سائنسز اور پنجاب انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی میں یوم آزادی کے سلسلہ میں منعقدہ پرچم کشائی کی تقاریب میں بطور مہمان خصوصی شرکت کی -سروسز انسٹی ٹیوٹ آف میڈیکل سائنسز میں پرنسپل پروفیسر زوہرہ خانم، ایم ایس ڈاکٹر عابد محمود غوری و دیگر فیکلٹی ممبران کے ساتھ طلبا و طالبات کی کثیر تعداد نے شرکت کی-پنجاب انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی میں لیگی رہنما بیگم ذکیہ شاہ نواز،ایگزیکٹو ڈائریکٹر پی آئی سی پروفیسر بلال محی الدین، ایم ایس ڈاکٹر عامر رفیق بٹ، پروفیسر ثاقب شفیع، پروفیسر انجم جلال، سی ای او پنجاب ہیلتھ انشی ایٹو مینجمنٹ کمپنی ڈاکٹر علی رزاق سمیت فیکلٹی ممبران اور طلبا و طالبات کی کثیر تعداد نے شرکت کی -صوبائی وزیر صحت نے اس موقع پر پرچم کشائی بھی کی اوراس موقع پر جشن آزادی کا کیک بھی کاٹا-\378