کار ، موٹر سائیکل میں تصادم کے نتیجے میں ایک شخص جاں بحق، خاتون زخمی

جمعرات 14 اگست 2025 19:15

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 14 اگست2025ء)شاہ پور کانجراں ملتان روڈ پرکار اورموٹرسائیکل میں تصادم کے نتیجے میں ایک شخص جاں بحق جبکہ خاتون زخمی ہو گئی۔اطلاع ملتے ہی ریسکیو ٹیم موقع پر پہنچ گئی جس نے زخمی خاتون رخسانہ اور لاش کو جناح ہسپتال منتقل کردیا ۔