لورالائی ،ڈی سی آفس میں یوم آزادی کی مناسبت سے پرچم کشائی کی تقریب

جمعرات 14 اگست 2025 20:30

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 14 اگست2025ء) کمشنر لورالائی ڈویژن ولی محمد بڑیچ نے ڈی سی آ فس کے لان میں یوم آزادی کی مناسبت سے منعقدہ تقریب میں پرچم کشائی کی۔ اس موقع پر ڈپٹی کمشنر میران خان بلوچ، وائس چانسلر لورالائی یونیورسٹی ڈاکٹر احسان اللہ کاکڑ بھی ان ساتھ تھے۔

(جاری ہے)

تقریب میں اسسٹنٹ کمشنر میختر یحییٰ خان کاکڑ ، اے ڈی سی نور علی کاکڑ، اسسٹنٹ کمشنر بوری محمد ندیم،ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آ فیسر محمد مدثر، ڈی ایچ او ڈاکٹر عبدالحلیم و دیگر سر کاری محکموں کے افسران، ملازمین، سکولوں کے اساتذہ و طلباء نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔ تقریب میں لیویز فورس کے چاک چوبند دستے نے قومی پرچم کو سلامی پیش کی اور قومی ترانہ گایا گیا۔