ہالینڈ ، ہوائی غبارہ گرنے کے باعث ایک شخص ہلاک، 5زخمی

جمعہ 15 اگست 2025 08:50

ہیگ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 15 اگست2025ء) ہالینڈ میں ہوائی غبارے کے حادثے میں ایک شخص ہلاک ہوگیا۔ رائٹرزکے مطابق مقامی حکام نے بتایا کہ ہالینڈ کے شمال میں واقع صوبہ فریزلینڈ کے ایک سبز میدان میں ایک تفریحی ہوائی غبارہ گرنے سے ایک شخص ہلاک اور پانچ دیگر زخمی ہو گئے۔

(جاری ہے)

حکام کے مطابق غبارے میں 34 مسافر سوار تھے جب رات نو بجے کے قریب یہ تیزی سے نیچے آنے لگا اور بہت زور سے زمین سے ٹکرا گیا۔ پولیس نے حادثے کی تحقیقات شروع کر دی ہیں۔رائل نیدرلینڈز ایروناٹیکل ایسوسی ایشن کے ترجمان نے مقامی میڈیا کو بتایا کہ ہوا کے اچانک تیز جھکڑ کی وجہ سے غبارہ بہت شدت سے زمین سے ٹکرایا جس سے اس کی ٹوکری اچھل گئی اور پانچ افراد باہر جا گرے۔

متعلقہ عنوان :