سٹی ٹریفک پولیس پشاور نے چہلم امام حسین کےلئے منظم ٹریفک پلان تشکیل دےدیا

جمعہ 15 اگست 2025 12:03

پشاور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 15 اگست2025ء) سٹی ٹریفک پولیس پشاور نے چہلم امام حسین کےلئے منظم ٹریفک پلان تشکیل دےدیا۔ تر جمان کے مطابق اس سلسلے میں چیف ٹریفک آفیسر ہارون رشید خان کی سربراہی میں اجلاس منعقد ہوا۔ چیف ٹریفک آفیسر ہارون رشید خان نے چہلم امام حسین کے موقع پر ٹریفک کی روانی برقرار رکھنے کیلئے مختلف سیکٹرز میں 4 ایس پیز 11، ڈی ایس پیز، 800ٹریفک آفیسرز اور وارڈنز سمیت دیگر نفری تعینات کرنے کا فیصلہ کیا اسی طرح شہر کے مختلف سیکٹرز میں 54 رائیڈرز اور 18 فورک لفٹرز کی ڈیوٹیاں لگا ئی گئی ہیں۔

چیف ٹریفک آفیسر ہارون رشید خان نے ٹریفک عملے کو ضلع بھر میں جلوسوں کی گزر گاہوں کا جائزہ لےکر ہر قسم کی سہولیات کی فراہمی کی ہدایت کی ۔ چیف ٹریفک آفیسر ہارون رشید خان نے کہا ہے کہ چہلم امام حسین کے موقع پر امام بارگاہوں کو جانے والے راستوں کو ٹریفک کےلئے بند کیا جائےگا اور شہریوں کی سہولت کےلئے پہلے سے متبادل راستوں پر نفری تعینات کرنے کا پلان بنا لیا گیا ہے تاکہ شہریوں اور عزاداروں کو کسی قسم کی مشکلات کا سامنا نہ کرناپڑے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ سٹی ٹریفک پولیس پشاور کے افسران وقتا فوقتا مختلف علاقوں میں قائم امام بارگاہوں کے دورے کر کے تمام مکاتب فکر کے لوگوں کو درپیش مسائل بارے آگاہی حاصل کریں گے اور جہاں کہیں بھی مسائل کی نشاندہی کی جائے گی اس کے فوری حل کے لئے اقدامات اٹھائے جائیں گے۔ انہوں نے واضح کیا کہ شہریوں کو سفری سہولت فراہم کرنے اور کسی بھی قسم کی ٹریفک جام سے بچنے کے لئے سڑکوں پر ٹریفک پولیس کی بھاری نفری تعینات ہو گی اس سلسلے میں پہلے سے ڈائیورژن پلان بھی تیار کرلیا گیا ہے تاکہ شہریوں کو کسی بھی قسم کی مشکلات درپیش نہ ہوں ۔

متعلقہ عنوان :