بھکر ، حضرت امام حسین رضی اللہ تعالی عنہ کے چہلم کے سلسلہ میں سیکیورٹی پلان ترتیب دے دیا گیا ،ترجمان پولیس

جمعہ 15 اگست 2025 12:03

بھکر (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 15 اگست2025ء) بھکر پولیس کی طرف سے سکیورٹی ہائی الرٹ کیا گیا ہے، ضلع بھر میں چہلم حضرت امام حسین رضی اللہ تعالٰی عنہ کے سلسلہ میں منعقد ہونے والے 05 جلوسوں اور 03 مجالس کی سکیورٹی کے لیے 700 سے زائد پولیس افسران و جوان تعینات کئے گئے ہیں۔

(جاری ہے)

پولیس ترجمان کے مطابق بھکر ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر بھکر شہزاد رفیق اعوان کے احکامات پر چہلم نواسہ رسولﷺ کے سلسلہ میں جلوس و مجالس کے لیے 700 سے زائد پولیس اہلکار تعینات، ضلعی ہیڈ کوآرٹر پر مرکزی کنٹرول روم قائم اور ضلع کے تمام داخلی اور خارجی راستوں کی ناکہ بندی کر لی گئی ہیں، سیکیورٹی کو سی سی ٹی وی کیمروں، واک تھرو گیٹس، سنیفر ڈاگز ، میٹل ڈیٹیکٹرز اور خار دار تاروں سے موئثر بنایا گیا ہے۔

سرکل پولیس افسران ریزرو پولیس نفری کے ساتھ سکیورٹی کے لیے متحرک ہیں۔۔ چہلم کے موقع پر ممبران ضلعی امن کمیٹی، تھانہ کی سطح پر قائم کمیٹی کے ممبران بھی پولیس افسران کے ساتھ مسلسل رابطے میں ہیں ،جلوس و مجالس کے وقت و روٹ کی پابندی کرتے ہوئے اپنی ذمہ داریاں پوری کرکے چہلم کے پروگراموں کو پر امن طور پر مکمل کر کے اپنا کلیدی کردار ادا کر رہے ہیں۔\378

متعلقہ عنوان :