مانسہرہ، گاڑی سیلابی ریلے میں بہہ گئی، 2 افراد جاں بحق، ایک زخمی

جمعہ 15 اگست 2025 13:22

ایبٹ آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 15 اگست2025ء) مانسہرہ میں بسیاں کے مقام پر مہران گاڑی سیلابی ریلے میں بہنے کے نتیجے میں 2 افراد جاں بحق اور ایک زخمی ہو گیا۔

(جاری ہے)

ترجمان ریسکیو 1122 مانسہرہ کے مطابق ریسکیو کنٹرول روم کو اطلاع موصول ہوتے ہی غوطہ خور ٹیم فوری جائے حادثہ پر پہنچ گئی۔ گاڑی میں 6 افراد سوار تھے، 3 کو موقع پر بچا لیا گیا جبکہ 2 افراد 30 سالہ حمزہ اور 25 سالہ اسد جاں بحق اور 20 سالہ مانی زخمی ہو گئے ۔

متعلقہ عنوان :