خیبر، جمرود پولیس کی کارروائی، 6 کلوگرام چرس برآمد

جمعہ 15 اگست 2025 13:20

پشاور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 15 اگست2025ء) خیبر کے تھانہ جمرود پولیس نے کارروائی کرتے ہوئےدوران تلاشی گاڑی سے 6 کلوگرام چرس برآمد کرلی۔

(جاری ہے)

خیبر پولیس کے مطابق ایس ایچ او جمرود نسیم خان کی ہدایت پر انچارج چوکی نواب شاہ شہید وزیر ڈھنڈ آصف خان کی نگرانی میں افسر خان نے علاقہ وزیر ڈھنڈ میں خصوصی ناکہ بندی کے دوران ایک مشتبہ موٹر کار کو روکا، تلاشی کے دوران گاڑی سے مجموعی طور پر 6 کلوگرام چرس برآمد ہوئی۔ملزم کی شناخت عظمت خان کے نام سے ہوئی ۔ملزم کے خلاف مقدمہ درج کرکے مزید تفتیش شروع کر دی گئی ہے۔

متعلقہ عنوان :