حافظ محمد سلطان عارف بھٹی شریف میں سپرد خاک فضا سوگوار

حافظ محمد سلطان محمود حافظ قرآن گائوں کے ہر دلعزیز نوجوان اعلی اوصاف کا مالک تھا

جمعہ 15 اگست 2025 15:55

باغ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 15 اگست2025ء)حافظ محمد سلطان عارف بھٹی شریف میں سپرد خاک فضا سوگوار ۔تفصیلات کے مطابق گائوں بھٹی شریف سے تعلق رکھنے والے 32 سالہ نوجوان حافظ محمد سلطان محمود ولد راجہ محمد عارف خاں جو 15 جولائی لاہور اچھرہ سے اس وقت لاپتہ ہوگئے تھے جب وہ میڈیکل سٹور سے میڈیسن لینے گئے کیونکہ انھیں کچھ ذہنی تکلیف بھی تھی گم ہونے پر مقامی تھانے میں رپورٹ بھی کروائی گئی مگر کوئی معلومات نہ ہو سکیں اور گزشتہ 11 اگست ہائی کورٹ لاہور کے متصل فٹ پاتھ سے ان کی میت ملی تو تھانہ سول لائن 15 کی اطلاع پر ان کی میت ریکور کی گئی بعدازاں بذریعہ پولیس ان کے آبائی ضلع میں اطلاع دی تب لاہور میں مقیم ان کے گائوں سمیت کثیر تعداد میں کشمیری جمع ہوگئے پھر ان کے والد گاوں سے لاہور پہنچے اور تحقیقات کے بعد میت ان کے حوالے کی میت کو آبائی گائوں بھٹی شریف لایا گیا تو علاقہ سوگ میں ڈوب گیا 14 اگست کے دن مرحوم کی نماز جنازہ کی ادائیگی کے بعد مقامی قبرستان میں آہوں سسکیوں کے ساتھ سپرد خاک کیا اس معاملے جب این این ائی نے لاہور تھانہ سول لائن کے ایس ایچ او ندیم کمبوہ سے رابطہ کیا تو ایس ایچ او نے تفصیلی موقف دیتے کہا کہ ہمیں اطلاع ملی کہ فلاں جگہ ڈیڈ باڈی تب ہماری ٹیم نے ریکور کیا باریکی بینی سے تحقیقات کیں نوجوان کا جسم بالکل صاف تھا کوئی زخم تشدد ایکسیڈنٹ کے آثار جسم پر نہیں تھے نہ کوئی زہریلی چیز یا مشروب استعمال کے شواہد ملے نوجوان کی موت قدرتی طور واقع ہوئی ۔

(جاری ہے)

۔حافظ محمد سلطان محمود حافظ قرآن گائوں کے ہر دلعزیز نوجوان اعلی اوصاف کے مالک کچھ عرصہ قبل وہ جہالہ منگ بجڑی کے دینی ادروں میں ناظرہ پڑھاتے رہے کی اچانک موت سے گاوں کا ہر فرد رنجیدہ افسردہ ہے -

متعلقہ عنوان :