17اگست تک بارشوں سے پنجاب کے بڑے دریائوں میں پانی کی سطح میں اضافے کا خدشہ

جمعہ 15 اگست 2025 18:02

17اگست تک بارشوں سے پنجاب کے بڑے دریائوں میں پانی کی سطح میں اضافے کا ..
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 15 اگست2025ء)پرونشل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی نے مون سون بارشوں کی حالیہ صورتحال اوردریائوں میں سیلابی صورتحال کی رپورٹ جاری کردی،17اگست تک بارشوں سے پنجاب کے بڑے دریائوں میں پانی کی سطح میں اضافے کا خدشہ ہے جبکہ دریائے سندھ میں سیلابی صورتحال ہے۔پی ڈی ایم اے کی جاری کردہ رپورٹ کے مطابق 17 اگست تک مون سون بارشوں کے باعث پنجاب کے بڑے دریائوں میں پانی کی سطح میں اضافے کا خدشہ ہے۔

(جاری ہے)

دریائے سندھ میں کالاباغ،تربیلا اور تونسہ کے مقام پرنچلے درجے کی سیلابی صورتحال ہے،چشمہ کے مقام پر درمیانے درجے کی سیلابی صورتحال ہے،جبکہ دریائے چناب میں خانکی اورمرالہ کے مقام پر نچلے درجے کی سیلابی صورتحال ہے،دریائے ستلج میں گنڈا سنگھ والا کے مقام پرنچلے درجے کا سیلاب ہے،دریائے جہلم اور راوی میں پانی کا بہا ئومعمول کی سطح پرہے۔رودکوہیوں اوربڑے دریائوںسے ملحقہ ندی نالوں میں بھی پانی کا بہا ئومعمول پرہے،جبکہ تربیلا ڈیم 96فیصد جبکہ منگلا ڈیم 67 فیصد تک بھر چکا ہے۔

متعلقہ عنوان :